الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 61 جانوروں کی اجتماعی قربانی کا گوشت 4 ہزار مستحق گھرانوں میں تقسیم

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 61جانوروں کی اجتماعی قربانی کا گوشت 4ہزار مستحق گھرانوں میں تقسیم ۔تفصیلات کیمطابق الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر نے اسلامک مشن UKکے تعاون سے ضلع بھمبر کے اندر 61بیلوں کی اجتماعی قربانی کی قربانی کا گوشت 4 ہزار مستحق گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے صدر راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور آزادکشمیر کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے عید الضحیٰ کے موقع پر بر وقت قربانیوں کااہتمام کرنے میں ہماری معاونت کی اور اس طرح ہم معاشرے کے غریب ،یتیم ،مساکین کو عید کی خوشیوں میں شریک کر سکے ہم معاشرے کے مخیر اور صاحب استطاعت حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانیت کی خدمت اور زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہنے والے افراد کی مدد کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کریں تاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اسی طرح انسانیت کی فلاح و بہبو د اور بھلائی کا سفر جاری رکھ سکیں ۔