الخدمت فائوندیشن بھاگو یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام میں نادار بچوں میں کپڑے تقسیم کیے گئے
Posted on January 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کھاریاں(جی پی آئی)الخدمت فائوندیشن بھاگو یونٹ کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول بھاگو میں نادار بچوں اور بچیوں میں سردیوں کے کپڑے اور جوتے تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام،مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری جاوید سلیم تھے جبکہ ضلعی صدر سید ضیاء اللہ نے خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق لخدمت فائوندیشن بھاگو یونٹ کے زیر اہتمام نادار اور مستحق افراد کی ریلیف کے سلسلہ میں گزشتہ روزگورنمنٹ گرلزپرائمری سکول بھاگو میں نادار اور مستحق بچوں اور بچیوں میں سردیوں کے کپڑے اور جوتے تقسیم کرنے کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت الخدمت فائونڈیشن پی پی 113کے چوہدری وقاص احمد کٹھانہ نے کی ،مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری جاوید سلیم ،مہمانان اعزازچوہدری ضیا ء مراڑیہ اور ماسٹر شیرعلی تھے جبکہ تقریب میں خصوصی شرکت ضلعی صدر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔
اس موقع پہ50نادار بچوں اور بچیوں کو گرم کپڑے اور جوتے فراہم کئے گئے۔جبکہ بنیادی مرکز صحت بھاگو میں 15000(پندرہ ہزارروپے)کی ادویات فراہم کی گئیں۔اس موقع پہ چوہدری وقاص احمد کٹھانہ نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے الخدمت فائونڈیشن بھاگو کے زیر اہتمام (2,80,000)دو لاکھ اسی ہزارروپے کی لاگت سے دکھی اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کی گئی جس میں مریضوں کی فلاح و بہبود،غریب اور یتیم بچیوں کو جہیز کی فراہمی اورہر ماہ 16نادار اور مستحق گھرانوں کو ماہانہ راشن کی تقسیم بھی شامل ہے۔اس موقع پہ ضلع صدر سید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نادار اوردکھی انسانیت کی بلاامتیاز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور الخدمت فائونڈیشن بھاگو یونٹ کے زیراہتمام گزشتہ سال ریلیف سرگرمیاں اگرچہ قابل تحسین ہیں لیکن اس میں اضافے اور بہتری کی کافی گنجائش ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ بھاگو یونٹ کے ساتھی 2013ء میں پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں دکھی اور نادار افراد کی مدد اور ریلیف کے مشن پہ کاربند رہیں گے۔تقریب میں علاقہ کی سماجی،عوامی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com