الخدمت فاونڈیشن کی ڈسٹرکٹ مینجمینٹ باڈی کا اجلاس کھاریاںمیں منعقد ہوا

گجرات: الخدمت فاونڈیشن ضلع گجرات کی ڈسٹرکٹ مینجمینٹ باڈی کا اجلاس دس بجے ضلعی دفتر کھاریاں میں منعقد ہوا۔جس میں الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے سرپرست ڈاکٹر طارق سلیم ، صدر سید ضیا ء اللہ ، جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف ، نائب صدر چوہدری عمران انو ر ، صدر تحصیل کھاریاں حاجی غضنفر اقبال ا ، صدرتحصیل سرائے عالمگیر مرزا بشارت سعید ، صدر لالہ موسی ڈاکٹر حافظ ارشد محمود ، صدر کھاریاںڈاکٹر حامد رحمن اور پروگرام مینجر عدنان افضل نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال 2011 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی سال 2010-2011کی مالیاتی رپورٹ پیش کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ مینجمینٹ باڈی کے اجلاس میں سال2012 کی پلاننگ کی گئی۔اس کے علاوہ محتلف شعبوں کی کمیٹیاں بنائی گئیں اور ان شعبہ جات کی نئے ذمہ دا ران کا تقررکیا گیا۔ کھاریاں سے ڈاکٹر حامد الرحمٰن کو الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات ، شعبہ معالیات کا انچارج مقرر کیا گیا۔اسکے علاوہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے شعبہ مائیکرو فنانس کا انچارج حاجی غضنفر اقبال کو بنایا گیا۔ چوہدری عمران انور کو تعلیمی اور ٹیکنیکل اداروں کی سربراہی دی گئی جبکہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی پرچیز کمیٹی کی تشکیل نو بھی کی گئی جو تین منتخب کردہ ارکان کی زیرِ نگرانی کام کرے گی۔ علاوہ ازیںا لخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے شعبہ صحت کا انچارج ڈاکٹر ارشد محمود کو مقرر کیا گیا جو ضلع بھر میں قائم ڈسپنسریوں اور لیبارٹریوں کا نظم سنبھالیں گے اور ان کے کام کو مزید فعال بنائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر دعا کروائی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ذمہ داران اپنے اپنے شعبہ جات میں دلجمعی اور خدمتِ خلق کی نیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔