کراچی(سید حسن احمد) الخدمت کے تحت کراچی سے100کلو میٹر دور مہر جبل میں سردی کے ستائے مستحقین میں گرم کپڑوں اورراشن کی تقسیم’ فری ہومیو کلینک بھی لگایا گیا’ فری ادویات فراہم کی گئیں’ تفصیلات کے مطابق الخدمت کراچی کے تحت کراچی سے 100کلومیٹرکی مسافت پر واقع مہرجبل میں مستحقین میں گرم کپڑے اورراشن تقسیم کیا گیا جبکہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے واضح رہے کہ مہر جبل سطح سمندرسے 1800فٹ کی بلندی پر واقع ہے ‘یہاں سڑک کی سہولت موجود نہیں ہے ‘انتہائی پسماندہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ غربت کے باعث بڑی تعداد میں بچے ‘ بوڑھے اور جوان سردی کے باعث پریشانی کا شکا ر ہیں اورمختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
الخدمت کی جانب سے فری ہومیو میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس سے سیکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا ۔ الخدمت کے تحت اس طرح کے پروگرامات کا مقصد پریشانی میں گھرے افراد کو ریلیف پہچانا ہے ،الخدمت کے اس کاوش کو مقامی افراد نے سراہا اور الخدمت کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی گڈاپ کے ذمہ دار عبدالمتین فاروقی ،سومار ،اور الخدمت کے رورل ہیلتھ کو آرڈینیٹر محمد علی بلوچ بھی موجود تھے۔