الطاف حسین اورعشرت العباد کو دل سے معاف کرتا ہوں،آفاق احمد

afaq ahmed

afaq ahmed

مہاجر قومی مومنٹ کے چئرمین آفاق احمد رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ الطاف حسین اور عشرت العباد کو دل سے معاف کرتے ہیں۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ منظور حسین وسان نے ان کی رہائی کے لیے جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ وہ مہاجروں کے مفادات کے خلاف کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آٹھ سال پہلے ملک چھوڑنے کی پیکش ہوئی تھی مگر وہ مر سکتے ہیں کا رکنوں کو چھوڑ کر نہیں جا سکتے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔