الطاف حسین نے طاہر القادری کو انصاف کے نظام کے قیام کی جدوجہد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ فرسودہ نظام اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون اور مشاورت جاری رہے گی۔
الطا ف حسین نے وطن واپسی پر ڈاکٹر طاہر القادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں خلافت راشدہ جیسا انصاف کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہ ہو۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے ایم کیو ایم اور ان کے خیالات ہم آہنگی ہے۔