ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال ، جمہوریت کے فروغ ، بلوچستان میں جمہوری عمل کی بحالی اور ملک کے مختلف حصوں میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔