الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد و بین المسلمین کا درس دیا۔ عبدالحسیب
Posted on March 2, 2012 By Geo Urdu گجرات
کراچی: ( پریس ریلیز) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ انسانیت کی خدمت اور فرقہ ورانہ تعصب سے پاک معاشرے کے قیام پر یقین رکھتی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ اتحاد وبین المسلمین کا درس دیا ہے ایم کیو ایم جہاں ملک میں ترقی اور عوامی خوشحالی کے حوالے سے عملی جدو جہد میں مصروف عمل ہے وہیں اتحاد وبھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عملی جد جہد میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہارحق پرست صوبائی وزیر عبدالحسیب خان نے مدینہ مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر1میں مرکزی گیٹ،گنبد اور مینار کے افتتاح کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،علماء اکرام مفتی نور الہادی نعیمی ،مولانا محمد راشد اور جامع مسجد مدینہ ٹرسٹ کے چیئر مین سید غلام عثمانی نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر کیو ٹی وی کے معروف نعت خواں حافظ محمد بلال نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت اور سلام پیش کیا۔عبدالحسیب خان نے کہاکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کو نہ صرف نقصان پہنچا یا ہے بلکہ مساجد ومزارات کو نقصان پہنچا کردنیا بھر میں دین اسلام کی بدنامی کا باعث بنے ہیں انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک کے ذمہ دران و کارکنان کو ہمیشہ ایک دوسرے کے فرقے کے احترام کرنے کی تلقین دیتے ہوئے اتحاد وبین المسلمین کو فروغ دینے کی ترغیب دی ہے صوبائی وزیر عبدالحسیب خان نے مدینہ مسجد انتظامیہ کو مسجد کی تعمیر اور اسے آباد کرنے کے لئے کی گئی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسین نے کہاکہ مساجد و مزرات کے تحفظ اور اسے آباد کرنے والوں کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام دشمنوں سے محفوظ رکھتے ہوئے سیرت محمدی پر چلنے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام اور اسلام کی درست سمت میں خدمت کرنے توفیق عطاء فرمائے۔
اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت اور عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو یقینی بنا رہے ہیں علاقائی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔