متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے اور اس مذاکرات میں کئے گئے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کوپاکستان بالخصوص سندھ کے عوام کیلئے خو ش آئند قراردیا ہے ۔ انہوں نے سندھ دھرتی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلے جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ الطاف حسین نے قومی مفاہمتی عمل کے فروغ کیلئے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور اس ضمن میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سینیٹربابراعوان اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔