الطاف حسین کا چوہدری برادران سے فون پر رابطہ

altaf

altaf

کراچی : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الہی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چوہدری پرویز الہی کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر ہونے پراپنی اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ چوہدری پرویز الہی بجلی ،گیس ،لوڈشیڈنگ،پانی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپناکردار اداکریں گے۔

اس مو قع پر چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے یقین دلایا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔