متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی میں امن واستحکام کیلئے امن ریلی کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے ۔ بیان میں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپورشرکت کرکے امن ریلی کو کامیاب بنائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی ، پاکستان کا معاشی حب ہے اور کراچی میں امن واستحکام کی بہتر فضا پاکستان بھر کیلئے بہتر ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ، امن پسند جماعت ہے اور امن واستحکام کیلئے جس سیاسی جماعت کی جانب سے مثبت پیش رفت کی جائے گی ایم کیوایم ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔