الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں چار افراد کے قتل کی مذمت

altaf bhai

altaf bhai

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نارتھ کراچی کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ الطاف حسین نے اس واقعے کو شہرکا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی ہے کم ہے۔ الطاف حسین نے وزیراعلی اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں دہشت گردی کے اس واقعے کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے۔