کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہدحسین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ہوئے کہاہے کہ یہ انتہائی سفاکانہ واقعہ ہے۔
جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔الطا ف حسین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت ترین سزا دی جائے۔
اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سینئر نائب صدر زہرہ شاہد حسین کو گولیا ں مار قتل کردیا تھا