ایم کیو ایم : (جیو ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام اورایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ شیخ رشید کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے لندن سے ٹیلی فون پر شیخ رشید سے رابطہ کرکے ان کی عیادت کی اور الطاف حسین کی جانب سے خیریت بھی دریافت کی۔