الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد و بین المسلمین کے فروغ کے لئے کردار ادا کر رہی ہے۔ اقبال محمد علی خان
Posted on November 27, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا فیقد المثال مظاہرے پرتمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فول پروف حفاظتی انتظامات اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران و عملے کو شاباش دی ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ،نشاط محمد ضیاء قادری ، ایم کیو ایم نتظیمی کمیٹی کے اراکین ،ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے افسران اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے انچارج و آراکین کے ہمراہ یوم عاشور پر شاہ فیصل ٹاؤن میں برآمد ہونے تازیہ جلوسوں کے دورہ کر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے منتظمین اور علاقہ عوام سے ملاقات بھی کی اس موقع پر شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود نے قیام امن ،فرقہ ورآنہ ہم آہنگی اور اتحاد وبھائی چارگی کے فروغ کے لئے ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا عوام نے کہاکہ محترم الطاف حسین کی اتحاد و بین المسلمین کے حوالے سے کردار کی تعریف کی علاقہ عوام نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے درمیان باہمی روابط کے ذریعے علاقائی سطح پر بھائی چارگی کے فروغ کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی ،ذمہ دران و اراکین کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ،نشاط ضیاء قادری نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد وبین المسلمین کے فروغ کے لئے کردار ادا کررہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔
اراکین اسمبلی نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی جان و مال کے تحفظ اور ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ترقی ،خوشحالی اور قیام امن کے لئے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کرکے عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے بعد ازاں حق پرست اراکین اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی میں برآمد ہونے والے 124سالہ قدیم براق تعزیہ و علم کی زیارت کی اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں قدیم روایت کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔