واشنگٹن : امریکی داخلی سلامتی کی ایجنسی ہوم لینڈ سیکورٹی نے انتباہ جاری کیاہے کہ القاعدہ نے ایمن الظواہری کی قیادت میں دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی،پاکستان اور افریقہ میں سفارتخانوں اور فوجی ادارو کو نشانہ بنایا جاسکتاہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ہوم لینڈ سیکورٹی حکام کے مطابق القاعدہ کی نئی حکمت عملی کے تحت امریکا سے باہر امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائیگا۔ یورپ، افریقہ اور پاکستان میں امریکی سفارتخانوں اور فوجی اداروں کو نشانہ بنانا نسبتا آسان ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی حکام کا کہنا تھا نئی حکمت عملی تحت القاعدہ اولین ترجیح مغربی اہداف کو دیگی۔ یورپ سر فہرست ہے۔ حکام نے کہاکہ القاعدہ یمن برانچ نئے دہشتگرد منصوبوں کے تحت اہداف کو نشانہ بنانے پر عمل کریگی۔