القاعدہ کا امریکا جانے والی پرواز تباہ کرنے کا منصوبہ نا کام

 Bombplot

Bombplot

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکا نے اسامہ کی ہلاکت کے ایک سال مکمل ہونے پر القاعدہ کی جانب سے امر یکہ جانے والی پرواز کو تباہ کرنے کا منصو بہ ناکام بنا دیا ہے ایف بی آئی نے بم قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔

القاعدہ کی یمن سے تعلق رکھنے والی شاخ نے یہ منصوبہ امریکہ جانے والی ایک پرواز کو تباہ کرنے کیلئے بنایا تھا ۔ اس کیلئے جدید ترین ڈیٹونیٹر سسٹم تیار کیا گیا تھا ۔ کیونکہ دو ہزار نو میں ایک ایسی ہی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی تھی جب یہ بم ڈیٹونیٹر کی خرابی کے سبب پھٹ نہیں سکا تھا۔

اس بم میں کسی قسم کی کوئی دھات استعمال نہیں کی گئی ہے جس کے باعث اسے کسی بھی ائرپورٹ پر نصب میٹل ڈیٹیکٹر گیٹ سے باآسانی گذار جا سکتا ہے اگر چہ کہ ابھی یہ واضع نہیں ہے کہ اس بم کو کس نے تیار کیا تھا تاہم ایف بی آئی کو شبہ ہے کہ یہ کام القاعدہ کے ماسٹر بم ساز ابراہیم حسن ال اسراری کا ہو سکتا ہے ۔