القاعدہ کو اب تربیت گاہ نہیں ملے گی۔ کیمرون

David Cameron

David Cameron

لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے القاعدہ کو اب کہیں تربیت گاہیں نہیں ملیں گی۔ القاعدہ کے زہریلے نظریے کوپروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم نے کہا وہ پرامن آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ امن کیلئے فلسطین اور اسرائیل کو مل کربیٹھنا ہوگا۔ لیبیا کے حوالے سے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا عوام کو قتل کرنیوالے کسی حکمران کوبرداشت نہیں کیا جائیگا۔
جب تک قومیں اپنے فیصلے اعتماد سے نہیں کریں گی اقوام متحدہ کچھ نہیں کرسکتی۔ طرابلس اور بن غازی میں لوگ اب آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔ معمر قذافی کو عوام نے بھگایا۔ یمن کے بارے میں برطانوی وزیراعظم نے کہا عالمی برادری یمن میں اصلاحات چاہتی ہے۔ عرب ممالک میں تبدیلیاں صرف عورتوں کی شمولیت سے کامیاب ہونگی۔