القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کا نیا وڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے جس میں انھوں نے شام میں جاری شورش اور احتجاج کی حمایت کی ہے۔
اپنے آٹھ منٹ کے پیغام میں ایمن الظواہری نے مزاحمت کرنے والوں کو شام کے شیر قرار دیتے ہوئے شامی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ شہریوں کیخلاف جرائم میں ملوث ہے۔ ایکن ظواہری نے ترکی، یمن، عراق اور لبنان کے عوام سے کہا کہ وہ شام میں اسلام مخالف حکومت کیخلاف شامی عوام کا ساتھ دیں۔
ایمن الظواہری نے شامی عوام سے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وہ خود کو مغرب یا عرب حکومتوں کا آلہ کار نہ بننے دیں۔