اللبی کی موت القاعدہ کیلئے بڑا دھچکا ہے ، امریکا

white house

white house

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکا نے ابو یحیی اللبی کی موت کو القاعدہ کے لئے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یحیی اللبی القاعدہ کے جنرل منیجر کی حیثیت رکھتا تھا۔

اس کی ذمہ داری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روزآنہ ہونے والے آپریشنز کی نگرانی اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا تھا۔ اس کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے اور یہ القاعدہ کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اب القاعدہ میں ابو یحیی اللبی کی جگہ کون لے گا۔