الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے ، (ق) لیگ کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا : قمر زمان کائرہ
Posted on August 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے ، (ق) لیگ کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا ۔ کوشش ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق ہو ،بلو چستان کے عوام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خیر خواں اور محب وطن ہیں ان کے بارے میں میڈیا کے اندر جو تاثر پھیلا یا جا رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ ملک کے معاملات سے غیرسنجیدہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے www.roznamajazba.comکے دفتر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری قمر زمان کائرہ اور ندیم اصغر کائرہ کا دفتر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ اور چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے روزنامہ جذبہ ڈاٹ کام کو جدید تقاضوں پر مشتمل خوبصورت ویب سائٹ قرار دیتے ہوئے اس کاوش پر چوہدری امجد رولیہ ، عارف علی عارف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر میاں خالد رفیق ، خادم علی خادم ، وحید مراد مرزا ، نوازش علی نوازش ، ظہیر مرزا ، عارف علی عارف ، ارشد کمال ، وقاص احسان و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جماعت اسلامی’ پختون خواہ ‘اتحادی پارٹیاں اور دیگر سے رابطہ ہے ہم ناراض دوستوں کو راضی کرینگے تاکہ اکٹھے ہو کر ملک کی خدمت کی جا سکیں ۔اس سلسلہ میں مذاکرات جاری رہینگے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور ق لیگ سے اتحاد برقرار رہے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ لوڈ شیڈنگ میں بہتری آرہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ ہو۔اگر گورنمنٹ سبسڈی ختم کردیں تو بجلی بہت مہنگی ہو جائے گی ۔شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہم دو سال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دینگے اگر لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پانا اتنا ہی آسان ہوتا ہے تو شہباز شریف دو سال کا کیوں کہتے ؟ہماری حکومت بجلی کے ذخائر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرادی گئی ہے امید ہے کہ 15تاریخ کو اس کو سنا جائے گا اور کوئی پیش رفت ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران سے اتحاد گجرات یا لالہ موسیٰ کی حد تک نہیں ہے دونوں جماعتیں پارٹی فیصلوں کی پابند ہے اگر کوئی شخص اس فیصلے کو نہیں مانتا تو اسے جیل میں تو نہیں بھیجا سکتا بہرحال پارٹی قیادت کو چاہیے کہ پرانے ساتھیوں کی رائے کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں۔ پیمرا کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ لائسنسوں کے اجراء کو اوپن نیلامی کے ذریعے مشروط کیا جا رہا ہے پاکستان کے اندر کیبل کی اجارہ داری ختم کرکے تحصیل لیول پر قانون بنا ئے جا رہے ہیں ۔