الیکشن کا التو کسی صورت قبول نہیں کریں گے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی بقا اور جمہوری نظام کا استحکام چاہتے ہیں۔ الیکشن کا التوا کسی بھی صورت قبول نہیں۔

وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے عام انتخابات کا مقررہ وقت اور شفاف طریقے سے انعقاد پر اتفاق کیا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا فوری انعقاد وقت کا اہم تقاضا ہے۔تبدیلی بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے آنی چاہیے۔

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے نئے مینڈیٹ کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی اور اقتدار کو ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ ملاقات میں مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالکریم بھی موجود تھے۔