پاکستان : (جیو ڈیسک) آٹھ کروڑ افراد کو ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات کی فراہمی کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آٹھ کروڑ سے زیادہ ووٹرز کو بیک وقت یہ سہولت دینے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہا، اور الیکشن کمیشن سے اس حوالے سے تمام تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔الیکشن کمیشن نے دنیا میں پہلی بار ووٹرز کو یہ سہولت دی ہے کہ و ہ ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کے اندراج کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔