الیکشن کمیشن میں اعلی سطح کا اجلاس آج ہو گا، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کیلئے فوج اور رینجرز سے مدد لینے کے معاملے اور نئی حلقہ بندیوں سمیت ضمنی انتخابات میں فائرنگ اور دیگر واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں کراچی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے موصول ہونی والی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں عام انتخابات کے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔