لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں ترمیم کے لئے صرف آئینی طریقہ کار کی حمایت کریں گے۔ طاہر القادری کے خلاف اسلام آباد میں کسی آپریشن کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
لاہور ائر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی قیادت نے پختگی کا ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب دونوں پسماندہ علاقے ہیں ان کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے کمیشن جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد قومی اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی۔
یوسف گیلانی کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی آئین بنانے اور بحال کرنے والی ہے وہ خلاف آئین کوئی اقدام نہیں کر سکتی۔ یہ خبریں غلط ہیں کہ طاہر القادری کے خلاف ایکشن فوج یا آئی ایس آئی کے کہنے پر روکا گیا۔