اسلام آباد (جیوڈیسک) دوہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلیے الیکشن کمیشن کے اعلی سطحی اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے رحمن ملک کے خلاف کارروائی کی حمایت کردی ہے۔چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے دوہری شہریت سے متعلق فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
اراکین کا کہنا تھا کہ رحمن ملک کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کیلیے ریفرنس کا انتطار نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کیلیے کمیشن سے وقت مانگ لیا ہے۔ جس کے بعد کمیشن کی جانب سے 11 ارکان کی نااہلی کا معاملہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ جعل سازی کا مرتکب ہونے والے کیلیے تین سال کی قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا مقرر ہے۔