کراچی : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما سید مشاہد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی بالادستی ہے آئین و قانون کے سامنے سب برابر ہیں ۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشاہد حسین سیدنے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی بالادستی ہے قانون کے سامنے سب برابر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا نے جس طرح اس تھپڑ کو اجاگر کیا وہ نہایت اہم ہے ماروی میمن کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مشاہد حسین نے کہا کہ ماروی میمن کی شمولیت پرویز مشرف اور نوازشریف کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔