اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئےآج سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ کہتے ہیں انہوں نے انقلاب کا راستہ ہموار کر دیا ہے اور اب تبدیلی آکر رہے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن کمیشن کے معاملے پر آج سپریم کورٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔ وہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر القادری نے کہا کہ انہوں نے انقلاب کا راستہ ہموار کر دیا ہے اور اب تبدیلی آکر رہے گی۔
دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک نے عام الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا اعلان طاہر القادری خود کریں گے۔ انتخابی اتحاد کے سلسلے میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان رابطوں اور مشاورت کا عمل شروع ہو ا ہے۔ذرائع کہتیہیں پاکستان عوامی تحریک تحریک انصاف سیسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کر رہی ہے۔