امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس تین روزہ نجی دورے پر پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس 11 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ تین روزہ نجی دورے پر پاکستان آرہے ہیں تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اس دورے پر امام کعبہ کو اعلی سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔ امام کعبہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔