مالدووا کی لڑکی ویرا نکلی امیتابھ بچن کی انوکھی پرستار۔ ستائیس سال انتظار کے بعد بگ بی سے ملاقات کر ہی ڈالی ۔ یوکرین اور رومانیہ کے درمیان واقع مالدووا کی شہری ویرا بگ بی کی انوکھی پرستار نکلیں۔
ویرا نے امیتابھ بچن سے ملاقات کا انتظار کیا ایک دو برس نہیں بلکہ پورے ستائیس سال۔ مالدووا کہاں اور کہاں بھارت۔ بیچ میں ہزاروں میل کا فاصلہ۔ ویرا امیتابھ جی سے ملنے بھارت آ پہنچی۔ ملنے کی خواہش بھی ہوئی پوری۔ ویرا نے ستائیس سال انتطار کے بعد ستائیس گل دستے پیش کئے بگ بی کو ۔
ستر سال کی عمرمیں بھی اینگری ینگ مین کے جلوے دیکھاتے امیتابھ بچن کہتے ہیں ویرا سے وہ اتنے خوش ہوئے کہ الفاظ ہو ئے بیگانے اور امیتابھ جی نے کچھ کہے سنے بغیر ویرا کو لگایا گلے۔