امت مسلمہ یہودی ازم کیخلاف متحد ہو جائے : ایرانی صدر

Iranian President

Iranian President

ایران (جیوڈیسک) ایرانی صدر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ یہودی ازم کیخلاف متحد ہو جائے۔ تہران ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے تمام مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ صیہونیت کے بڑھتے ہوئے پرچار کی روک تھام کیلئے اپنے ہر ممکن و سائل بروئے کار لائیں۔

اسلامی اتحاد کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صیہونی طاقتیں عالم اسلام کیخلاف متحد ہو چکی ہیں۔ بڑھتا ہوا یہودی ازم ایک بڑا چیلنج ہے۔ امت مسلمہ کو اس کیخلاف یکجا ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے لیکن اس کیلئے ایک متحد لیڈر شپ ناگزیر ہے۔