امراض سے آگاہی کے زریعے خوشحال اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے ۔نشاط ضیاء قادری
Posted on September 17, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کرتے ہوئے صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے ،ڈینگی ،ملیریا اور پولیو سمیت دیگر مہلک امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے زریعے عوامی شعور کو اجاگر کیا جائے ،احتیاطی تدابیر کے حوالے سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر تشہیری مہم موثر انداز میں چلا ئی جائے تاکہ عوام کو ڈینگی ملیریا اور پولیو سمیت دیگر مہلک امراض سے محفوظ بنا کر صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی وفد سے ملاقات اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر محکمہ ہیلتھ اور شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ ہیلتھ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے کیو نکہ صحت مند ماحول کا قیام ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے اس موقع پر انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ امراض کے خاتمے کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں عوامی تعاون کے زریعے ڈینگی ،ملیریا سمیت مہلک امراض کے خاتمے کو یقینی بنا یا جائے ۔