امریکی اخبار نے دعوی کیاہے کہ پینٹاگان ایران کی زیر زمین جوہری تنصیبات کی تباہی کیلئے طاقتور بم بنائے گا۔ حکام کا کہناہے کہ روایتی بم ایران کی ایٹمی تنصیبات تباہ نہیں کرسکتے۔ امریکی اخبارکے مطابق امریکا کے عسکری حکام اور ماہرین کا خیال ہے کہ تیس ہزار پانڈ وزنی بم بھی ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ نہیں کرسکتا۔ ایران کے جوہری ری ایکٹر پہاڑوں میں ہونے کیباعث ان کی تباہی ناممکن ہے۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگان نے کانگریس سے طاقتور بم بنانے کیلئے آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر مزید فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ موجودہ بم کو مزید طاقتور بنانے سے ایران کی پہاڑوں میں جوہری تنصیبات کو تباہ کیا جا سکتاہے۔