ڈینور : (جیو ڈیسک) امریکی ریاست کولاریڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا،تیزی سے پھلتی ہوئی آگ نے تقریبا 52 ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریاست کولاریڈو کے جنگلات میں 9جون کو بھڑکنے والی آگ پر سر توڑ کوششوں کے باوجود اب تک صرف 10 فی صد ہی قابو پایا جاسکا ہے اور آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے۔آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے بھی مدد لی جارہی ہے اور اس کام میں 13 سو فائرفائٹر زحصہ لے رہیں ہیں۔حکام نے متاثرہ علاقے میں کئی گھروں کو خالی کرالیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے کم از کم سو کے قریب تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے یا تباہ ہو گئے ہیں۔ حالیہ آگ ریاست کولاریڈو کی تاریخ کی تیسری بڑی آگ ہے۔