امریکا افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے۔ مشاہد حسین

mushahid hussain

mushahid hussain

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے اسے اب سمجھنا ہو گا کہ پاکستان سمیت خطے کے ممالک بدل چکے ہیں، کوئی ملک اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ برداشت نہیں کریگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پوری قوم نے ایک موقف اختیار کیا۔ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔

جمہوریت میں مفاہمت اور مشاورت سے چلا جاتا ہے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور امریکہ کے مابین جوہری ڈیل کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔ اس ڈیل کے ذریعے بھارت خطے میں چین کے مقابل کھڑا ہونا چاہتا ہے۔