ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے سعودی سفارتکار قتل کے منصوبے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا ایران اور سعودی عرب میں تصادم چاہتاہے۔ تہران میں عرب ٹی وی کو دئیے گئے انٹریو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکی الزامات کی تحقیقات نہیں کریگا۔ سعودی سفارتکار کے قتل کا ڈرامہ اوباما انتظامیہ کی داخلی مسائل سے امریکی عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ احمدی نژاد نے کہاکہ امریکا چاہتاہے کہ سعودی عرب اور ایران میں تصادم ہو۔ لیکن ایران امریکا سمیت کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتا۔ کسی نے تہران کے خلاف جارحیت کی تو ایران اپنا بھرپور دفاع کریگا۔