امریکا : باسکٹ بال میچ میں 138 پوائنٹس، عالمی ریکارڈ بن گیا

USA Basketball

USA Basketball

امریکا(جیوڈیسک)امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں گرینیل کالج کی ٹیم نے 138 پوائنٹس سکور کر کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

امریکا باسکٹ بال ایونٹ کے ایک میچ میں گرینیل کالج اور یو ایس این سی اے اے کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں گرینیل کالج کی ٹیم کے کھلاڑی جیک ٹیلر نے شاندار اور جارحانہ پرفارمنس دکھائی۔ انہوں نے کھیل کے اختتامی بیس منٹ میں مزید اٹھارہ پوائنٹ شاٹس سکور کیے۔

ٹیلر نے ایک سو اڑتیس ریکارڈ پوائنٹس بنانے میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے پہلے انیس سو چوون میں ریو گرینڈی کالج کی جانب سے ایک سو تیرہ پوائنٹس کا ریکارڈ موجود تھا۔