امریکا : ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ایٹ کا اجلاس

g8 summit

g8 summit

امریکا : (جیو ڈیسک) دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ایٹ ۔کا اجلاس امریکا میں شروع ہوگیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں اجلاس کا ایجنڈا اقتصادی معیشت کے فروغ اور یوروزون کے بحران کو حل کرنا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے فرانسیسی ہم منصب فرانسواولاند سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ جی ایٹ سمٹ میں یورپ کو مالی بحران سے نکالنے کیلیے ایجنڈے پر غور کیاجائے گا۔ امریکا اور فرانس اس بات پر متفق ہیں کہ یہ معاملہ پوری دنیا کی معیشت کیلیے اہم ہے۔

جی ایٹ سمٹ کو نتیجہ خیز بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ فرانسواولاند نے کہا کہ فرانس رواں سال کے آخر تک افغانستان سے فوجیں واپس بلا لے گا۔ دو روزہ جی ایٹ سمٹ آج سے امریکا میں شروع ہوا ہے۔ دنیا کے ترقی پذیر ممالک فرانس، جرمنی، برطانیہ، امریکا، اٹلی، روس، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں۔