امریکا : (جیو ڈیسک)امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ دفاعی حکمت عملی سروے کی بنیاد پر نہیں بنائی جاتی۔ قومی سلامتی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ امریکی اخباروں کی سروے رپورٹ کے مطابق انہتر فیصد عوام نے افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کی مخالفت کی تھی۔
سروے رپورٹ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہا کہ جنگی حکمت عملی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ لیون پنیٹا نے کینیڈامیں شمالی امریکا کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بتایا کہ جنگیں سروے کی بنیاد پر نہیں لڑی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے جنگ جاری رہے گی اور اتحادی افواج کا انخلا وقت پر ہوگا۔