ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن نے امریکا کو دنیا کا بدعنوان ترین ملک قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کی طرف سے چین میں بدعنوانی کی خبریں شائع ہونے پر جیکی چن ناراض ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے بین الاقوامی طاقتیں چین کو پریشان کرتی آ رہی ہیں لیکن چین نے چند سالوں کی بے پناہ ترقی کر کے مثال قائم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا مسئلہ صرف چین میں نہیں ہے بلکہ امریکا دنیا کا سب سے بدعنوان ملک ہے۔