تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی چوکی پر نیٹو حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ امریکا سے نجات حاصل کی جائے۔ شجاع آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کیلئے قربانیاں دیں وہی ہم پرحملہ کررہے ہیں ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا ستر ارب ڈالرنقصان ہوا ہے اب حکمران امریکا کی جنگ سے باہرنکلیں یہ امریکا کی جنگ پاکستان پرمسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تعلیم کاپیسہ آپریشن پرلگایا جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کا حل آپریشن نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن نہیں لوٹ مار ہورہی ہے اورغربت کی وجہ کرپشن ہے۔ صدر آصف زرداری اور نوازشریف بھائی بھائی ہیں اور دونوں بھائی نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔