امریکا : صدارتی امیدوار مٹ رومنی مقبولیت میں اوباما سے آگے

Romney and Obama

Romney and Obama

امریکا (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا کے صدارتی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور صدر اوباما اور ان کے حریف مٹ رومنی کے درمیان انتخابی مہم میں کڑا مقابلہ جاری ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق مٹ رومنی مقبولیت میں اوباما سے آگے نکل گئے ہیں۔ امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے صدارتی مباحثے کے بعد ممکنہ ووٹروں میں مٹ رومنی کی مقبولیت بڑھ کر 49 فی صد ہوگئی۔

جبکہ صدر اوباما 45 فیصد ممکنہ ووٹروں کے پسندیدہ امیدوار ہیں۔ رجسٹرڈ ووٹروں میں اوباما اور رومنی دونوں کی مقبولیت کا تناسب 46 فیصد ہے۔ ستمبر میں کیے گئے سروے میں مٹ رومنی ،اوباما سے 9 پوائنٹ پیچھے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران 75 فیصد افراد نے صدارتی مباحثے میں مٹ رومنی کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا۔ امریکا میں صدارتی انتخابات 6 نومبر کو ہوں گے اور اس سے پہلے بارک اوباما اور مٹ رومنی کے درمیان مزید 2 مباحثے ہونے ہیں۔