امریکا میں برف کا شدید طوفان، 2 ہزار پروازیں منسوخ

Snowfall

Snowfall

ہیوسٹن (جیوڈیسک) امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے شدید طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیئے ہیں۔ درجہ حرارت منفی 42 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

تقریبا 2 ہزار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ امریکی عوام ان دنوں انتہائی سخت موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست ٹیکساس اور آرکنساس میں ہزاروں افراد بجلی سے محرومی کے عالم میں سرد موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں۔

ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 42 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ برف کے طوفان کی وجہ سے تقریبا دو ہزار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں مسافر ایئر پورٹ پر پھنسے رہے۔ سڑکوں پر برف کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوئے۔