جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات میں امریکی کانگریس میں بلوچستان کے مسئلے پر بحث کے حوالے سے تشویش کا اظہارکیاہے۔
وزیرداخلہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے اور پاکستانی عوام کے جذبات کا خیال رکھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ رحمن ملک نے اپیل کی کہ بلوچستان کے ناراض عناصر ہتھیار پھینک کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔