امریکا میں بے روزگاری کی شرح کم ترین سطح تک پہنچ گئی

Unemployment

Unemployment

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا میں بے روزگاری کی شرح دو مہینے کے دوران کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ محنت نے کہا ہے کہ بے روزگاری انشورنس کے لئے 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ابتدائی دعوئوں کی تعداد پچھلے ہفتے سے کم سطح پر آ گئی ہے۔ اس کمی نے تجزیہ کاروں کی ان توقعات کی نفی کی ہے جو دعوی کر رہے تھے کہ بے روزگاری دعوئوں کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار تک بڑھے گی۔ 6 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے بعد سے بے روزگاری کے ابتدائی کلیمز اپنے کم ترین سطح تک آگئے ہیں۔

اس سے قبل مہینے کے اختتام پر سمندری طوفان کی وجہ سے شمال مشرقی علاقوں میں تباہی کے بعد ان دعوئوں میں خاصہ اضافہ ہوگیا تھا۔

گزشتہ ہفتے چار ہفتوں کے اوسط کی شرح 27,000 تک گر گئی۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ بے روزگاری کی شرح نومبر میں7.7 فیصد تک گر گئی ہے جو کہ اس سے قبل اکتوبر میں 7.9 فیصد تھی۔ اس سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ سمندری طوفان سینڈی کی وجہ سے امریکی لیبر مارکیٹ پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑا۔