واشنگٹن(جیوڈیسک)واشنگٹن سمیت امریکا کی 48 ریاستوں میں زکام کی وباء پھیلنے سے مزید 29 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکا کی میں 30 ریاستیں زکام کے باعث شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث گذشتہ ماہ 100 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ سینٹر فار ڈزیزکنٹرول کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 3 دسمبر سے 12 جنوری کے دوران 5 ہزار 643 افراد نزلہ اور نمونیا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہزاروں افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زکام کی وباء سے متاثر مزید 29 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔