امریکا (جیو ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیش تر ممالک اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ امریکا میں بھی گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہے اور لوگ گرمی سے بچنے کے لیے چشموں اور دریاں کا رخ کر رہے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت سینتیس سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوگیا ہے اور مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کے لیے چشموں اور دریاں کا رخ کر رہی ہے۔ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈی جگہوں کی تلاش کر رہے ہیں اور بڑی مقدار میں مشروبات استعمال کر رہے ہیں۔
تعمیرات سے جڑے محنت کش بھی اپنے آپ کو تر و تازہ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کر رہے ہیں۔