کیلی فورنیا : (جیو ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شاہراہ پر سفر کے دوران گیس ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی حکام کے مطابق تیز رفتار کار سوار نے ٹینکر کو ٹکر مار دی جس کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ٹینکر میں نو ہزار گیلن گیسولین موجود تھی۔
آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں ڈیڑھ سو فائر فائٹرز اور دو ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ پولیس نے کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔