وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ امریکا نے پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر کی امداد روک لی ہے۔ دہشت گردی کی جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں امریکا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں حنا ربانی کھر کا کہنا تھاکہ انہوں نے تحریری معاہدوں کی تفصیلات قومی سلامتی کمیٹی کو دے دی ہیں۔ پاک امریکا تعلقات تعطل کا شکار ہیں دونوں ملکوں کے مذاکرات پر پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی وہی ہوگا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تنہا کامیابی ممکن نہیں اس جنگ میں پاکستان کا کردار کیا ہوگا یہ امریکا نہیں ہماری پارلیمنٹ بتائے گی۔