امریکا نے ایران کیلئے آن لائن سفارتخانہ کھول دیا

Iran

Iran

امریکا نے تیس برس کے بعد ایران کیلئے ویب سائٹ کے ذریعے ورچوئل سفارتخانہ کھول دیا، حکام کا کہنا ہے کہ ورچوئل ایمبیسی کے ذریعے ایران کے عوام سے رابطے میں رہینگے۔
امریکی حکام نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ ایران سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی وجہ سے ورچوئل سفارتخانہ ایران کے عوام کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
فارسی اور انگریزی زبان میں جاری کی گئی ویب سائٹ یا ورچوئل سفارتخانے کے ذریعے ایران کے عوام کو بتایا گیاکہ ایرانی حکومت کی پابندیوں کے باوجود وہ امریکاکے متعلق کیسے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔